فوج میری حکومت کے ساتھ ہے، پاکستان میں میڈیا آزاد ہے: وزیر اعظم عمران خان

12:22 PM, 3 Sep, 2020

نیا دور
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  بین الاقوامی میڈیا ہاؤس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں  20 سال برطانیہ میں رہا ہوں اس لیے  جانتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کا کیا مطلب ہے، پاکستان میں میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے، میرے دور میں حکومت پر سب سے زیادہ تنقید ہوئی، مجھے حکومت پر تنقید سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ہماری حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں فوجی قیادت سے بہترین تعلقات ہیں جو ماضی میں بہتر نہیں رہے، ہم فوج کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور فوج حکومت کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے، افغانستان سمیت ہر معاملے پر فوج ہمارے ساتھ ہے۔


عمران خان نے کہا کہ کرونا سے متعلق پاکستان نے بہترین فیصلے کیے، ہم نے آنکھیں بند کر کے مکمل لاک ڈاؤن کی پالیسی نہیں اپنائی۔

 
مزیدخبریں