پشاور بی آر ٹی بس میں ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ آگ بھڑک ُاٹھی

05:33 PM, 3 Sep, 2020

نیا دور
پشاور بس ریپڈ ٹرازٹ کی ایک بس میں کل رات حیات آباد فیز 6 کے قریب آگ بھڑک ُاٹھی۔

یہ ایک ہفتے میں دوسرا ایسا واقع ہے جہاں حال ہی میں شروع کیے جانے والے پشاور ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی کسی بس کو آگ لگی ہے۔ پچھلے ہفتے ایک بس کی چھت پر آگ لگنے سے پوری بس آتش کی زد میں آگئی تھی۔ جلد ہی اس آگ پر قابو پا لیا گیا تھا اور واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس مرتبہ بس میں اس وقت آگ لگی جب بس معمول کے مطابق حیات آباد فیز 6 کے ُروٹ سے گزر رہی تھی۔ چنانچہ آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن سماء نیوز کے مطابق تمام مسافروں کو بغیر کسی نقصان کے بچا لیا گیا تھا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، ُانکے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تھا۔

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کے آغازمیں متعدد بار تاخیر کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے 14اگست کو اس بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ تقریبا 28 بسیں بی آر ٹی کے 27 کلو میٹر رُوٹ پر چل رہی ہیں جو پورے شہر میں 30 کے قریب مقامات سے گزرتیں ہیں۔
مزیدخبریں