" گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور ان کے 50 وزیروں اور مشیروں کو یہ خبر دے کے انہوں نے چینی کی قمیت 3 روپے فی کلو کم کروالی ہے۔ مطلب چینی اب 105 روپے کی بجائے 102 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہی ہے۔ سب نے عبدالرزاق داود کو داد دی مگر کسی نے یہ سوال نہ کیا کہ یہ چینی تو سال پہلے 55 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی تھی۔"