ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

07:37 AM, 3 Sep, 2021

نیا دور
پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی، حیدرعلی نے 5ویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کرکے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

https://twitter.com/Paralympics/status/1433626931610652677

حیدر علی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے 2 پیرالمپکس میڈل جیتے تھے ۔حیدر علی 2008ء میں لانگ جمپ میں چاندی جب کہ 2016ء کے پیرالمپکس میں لانگ جمپ میں ہی کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

https://twitter.com/PakistanNature/status/1433659265399640065

دوسری جانب ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں، انیلہ نے 19.8 میٹر دور جیولین پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی لیکن فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔
مزیدخبریں