2 ماہ میں 50 روپے کلو تک کا اضافہ: پاکستان میں سی این جی پیٹرول سے مہنگی ہونے جا رہی ہے؟

12:44 PM, 3 Sep, 2021

نیا دور
مہنگی ایل این جی کی خریداری کے اثرات، سی این جی کی قیمت میں اٹھائیس روپے فی کلوتک اضافے کاامکان ہے۔
سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ سے پنجاب میں سی این جی کی قیمت اٹھارہ روپے لیٹر بڑھ جائے گی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی 125 روپے لٹر ہوجائے گی۔

سندھ میں سی این جی کی قیمت میں اٹھائیس روپے کلو اضافہ کے بعد سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں۔ کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے۔
حکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے۔ سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔
دو ماہ میں 35 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ
یاد رہے کہ سی این جی کی قیمت میں دو ماہ سے کم عرصہ میں 36 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ سی این جی کی قیمت اس قدر زیادہ ہونے کے بعد خدشہ ہے کہ مڈل کلاس مکمل طور پر پس کر رہ جائے گی۔
مزیدخبریں