سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 74 اور 81 کے تحت ایسی ترمیم صرف حکومت لا سکتی ہے، یہ پرائیویٹ ممبر بل قومی اسمبلی میں پیش ہو سکتا ہے اور نا ہی منظور۔ رولز کے مطابق اس بل پر کابینہ اور حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

07:30 PM, 3 Sep, 2024

نیوز ڈیسک

سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری نے پیش کیا۔ حزب اختلاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 74 اور 81 کے تحت ایسی ترمیم صرف حکومت لا سکتی ہے، یہ پرائیویٹ ممبر بل قومی اسمبلی میں پیش ہو سکتا ہے اور نا ہی منظور۔ رولز کے مطابق اس بل پر کابینہ اور حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سپریم کورٹ سال میں 155 دن کام کرتی ہے، بھارت میں سپریم کورٹ 190 دن کام کرتی ہے، ہمیں مقدمات کے التوا کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ کے کام کرنے والے دنوں کو بڑھانا چاہیے۔

اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے دانیال چوہدری کو بل پیش کرنے سے روکتے ہوئے بل پیش کرنے کی تحریک مؤخر کر دی۔

مزیدخبریں