دھبڑدوس واقعہ: خاتون ساتھی اینکر نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو لائیو شو میں شرمندگی سے دوچار کردیا

06:20 AM, 4 Apr, 2020

نیا دور
روز ہماری ٹی وی سکرینز پر جلوہ گر ہونے ور پھر بڑی بڑی باتیں کرنے والے اینکر کئی بار ایسی ایسی باتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں کہ انکے ناظرین تو کیا سامنے بیٹھے انکے ساتھی اینکر بھی انکی باتوں کو سر کے اوپر سے گزار رہے ہوتے ہیں۔

ایسا ہی واقعہ پاکستان کے معروف اینکر کے حوالے سے سامنے آیا ہے جنہیں انکی ساتھی اینکر نے لائیو شو کے دوران شرمندہ کردیا۔ انکے شو کا یہ کلپ وائرل ہوگیا ہے اور ناظرین اس سے بھرہور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اینکرڈاکٹر شاہد مسعود اپنے پروگرام کے اندر نام لئے بغیر گفتگو میں پراسراریت شامل کرنے کے لئے ایک اہم شخصیت کا نام لئے بغیر ذکر کر رہے تھے اور مسلسل کرتے ہی چلے جا رہے تھے۔ ان کے مطابق یہ شخصیت شہباز شریف کے پیغام جنرل مشرف کو اور جنرل مشرف کے پیغام شہباز شریف کو پہنچاتی تھی ۔ اسکے بعد اچانک انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ شخصیت وہ تھے۔

https://twitter.com/AsadAToor/status/1246039839025369088?s=08

مگر شو مئی قسمت انکی خاتون اینکر انکی دھبڑ دوس گفتگو سے بور ہو کر کسی اور خیالوں میں کھو چکی تھی۔ خاص ریسپانس نہ ملنے پر شاہد مسعود کھسیانے تو ہوئے تاہم انہوں نے عزت بچانے کو ترجیح دے کر آگے چلنے میں ترجیح دی۔  ایسے میں سب سے مزاحیہ مقام وہ آیا جب اس خاتون اینکر نے اپنی جانب سے اوور سمارٹ بنتے ہوئے شاہد مسعود کو اسی شخصیت کے بارے میں سوال داغا اور پوچھا کہ وہ جو شخصیت کی بات آپ کر رہے تھے وہ کوئی خاتون لگتی ہیں۔ جس پر شاہد مسعود نے مزید پوچھا کہ کون؟جس پر ساتھی اینکر نے فرمایا کہ وہی جو پیغام لے کر جا رہی تھی۔ جس کے بعد صورتحال ایسی ہوئی کہ دیکھنے والے کی ہنسی نہیں رک پاتی۔ 

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ان اینکرز اور انکے شوز کی صداقت کیا ہوتی ہے؟
مزیدخبریں