لیکن اس سے متعلق ایک اہم معاملہ یہ بھی ہے کہ اسی معاشقے کی وجہ سے بالی ووڈ کی اس ڈریم گرل کو ایک ایسا عجیب و غریب معاہدہ کرنا پڑا تھا جو آج تک کا بالی ووڈ کی فلم نگری میں سب سے منفرد معاہدہ تھا۔ ۔ ایک بھارتی جریدے کے مطابق 90 کی دہائی میں مادھوری اور سنجے دت سے جب بہت قریب آگئے تو وہ ہر وقت ساتھ نظر آتے۔ اور ان کے جسمانی تعلقات عام خیال تھے۔ اس وقت سنجے دت کی اہلیہ رچا شرما انہیں چھوڑ کر بیرون ملک جا چکی تھیں اور شنید تھا کہ یہ دونوں شادی بھی کر لیں۔اس تاثر کو ہٹ فلم ‘ساجن’ نے مزید گہرا کردیا۔ یہ بھی ایک عجیب بات تھہ کہ جب سنجے دت اکیلے شوٹنگ کر رہے ہوتے تو وہ سیٹ پر مادھوری سے فون پر گھنٹوں باتیں کرتے، جس کا بل فلم کےپروڈیوسر ادا کرتے۔
اسی دور میں ڈائریکٹر سبھاش گھائی نے دونوں کو سپر ہٹ فلم ‘کھل نائیک’ میں سائن کیا۔ تاہم انہیں یہ خدشہ لاحق ہوگیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کہیں یہ دونوں ایک دوسرے سے شادی نہ کرلیں یا پھر مادھوری حاملہ نہ ہو جائیں۔
اسی خدشے کے تحت انہوں نے مادھوری ڈکشٹ سے فلم کے دوران ‘No Pregnancy’ معاہدہ کرلیا جس کے تحت فلم کی تکمیل تک مادھوری حاملہ نہیں ہو سکتی تھیں۔سبھاش گھائی اور مادھوری کے مابین یہ معاہدہ طے پانے کے بعد ہی کھل نائیک کی شوٹنگ شروع ہوئی۔ آج تک یہ معاہدہ بالی ووڈ کے عجیب و غریب معاہدوں میں سے ایک ہے۔