تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقے کے افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، جو روزانہ چند سو روپے کما کر گزارا کرتے ہیں۔ ایسے میں حکومتی امداد پہنچنے سے قبل ہی مخیر حضرات مستحق افراد کی مدد کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ صاحب استطاعت اور درد دل رکھنے والے شہری اپنے ہم وطنوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے میدان عمل میں ہیں اور اپنے وسائل کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔
ایسے میں انٹرنیٹ پر بھارتی پنجاب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مستحق خاتون امدادی راشن لینے سے انکار کر رہی ہے۔
چند مخیر حضرات جب اس خاتون کو راشن دینے آئے تو خاتون نے کہا کہ میرے گھر 15 دن کا راشن موجود ہے یہ نہیں لے سکتی، خاتون کا کہنا تھا کہ 15 دن بعد جب راشن ختم ہوا تو پھر دیکھیں گے۔