پی ٹی آئی دور حکومت، ملک کو معاشی بحران کا سامنا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس گئے

05:23 AM, 4 Apr, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا رہا جب کہ مہنگائی عوام اور حکومت دونوں کا دیرینہ مسئلہ رہا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2018میں 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تو پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور واجبات کی مجموعی کی مالیت 95 ارب 23 کروڑ ڈالر تھی جو دسمبر 2021تک 130ارب 63کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں غیرملکی قرضے اور واجبات 35ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔

حکومت کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100انڈیکس 42400کی سطح پر تھا جو حکومت کے دوران آخری کاروباری سیشن میں 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ حکومت کے پہلے روز 87کھرب 3ارب روپے سے زائد تھا جو آخری سیشن میں 75کھرب 99ارب 54کروڑ روپے کی سطح پر آگیا۔

عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان میں پیٹرول ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فروری میں پیٹرول 159روپے، ڈیزل 154روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم عوام کے لیے 10روپے کمی کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 149.86 اور 144.15روپے لیٹر پر آگئیں۔ اس طرح تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت میں 54روپے، ڈیزل کی قیمت میں 31روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
مزیدخبریں