عمران خان نے دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا

05:41 AM, 4 Apr, 2022

نیا دور
ملک کے نگراں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار کا نام بتا دیا۔

بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے نمائندہ ڈونلڈ لو کے درمیان جو مکالمہ ہوا اس میٹنگ کے لیے دونوں طرف نوٹ لینے والے بیٹھے ہوئے تھے، جو مکالمہ تھا، اس کے منٹ جاری کیے گئے۔

ڈونلڈ لو ، امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیاء ہیں اور ان ہی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

ادھر پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے گزشتہ روز بھارت کا دورہ کیا جہاں صحافی نے سوال کیا پاکستانی وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا‘ عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی ‘

صحافی نے سوال پوچھا کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان رہے تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی جس پر امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی بلکہ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی اور قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔
مزیدخبریں