پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ نہیں چلا رہے تو یہ غداروں سے ملے ہوئے ہیں۔ ساری زندگی غداری کا سرٹیفکیٹ لیتے گزر گئی۔ جب تک درمیانی راستے نکالتے رہیں گے، اسی لئے 70 سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں جسٹس منیر کا فیصلہ کھڑا کر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ہر چار سال بعد ایسے دن کیوں آ جاتے ہیں۔ ایک بحران ختم نہیں ہوتا، دوسرا بحران اس کے پیٹ سے جنم لیتا ہے۔ درمیانی راستہ ملک کو ایک نئے بحران کی طرف دھکیلے گا۔ جتنے غیر قانونی کام ہوئے، ان کو واپس لیا جائے اور کرنے والوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔