پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر رہنےکے بعد بحال

صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ گروپ میں میسج نہیں جارہے۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر بھی رابطہ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

10:01 AM, 4 Apr, 2024

نیا دور

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ اور کالنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ  کی سروس کچھ دیر متاثر رہنےکے بعد بحال ہوگئی۔

بدھ کے روز  پاکستان میں صارفین کو تقریباً 11 بجے کے قریب واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔  اس دوران صارفین کو ایپ سے پیغام رسانی میں مشکلات  رہیں۔ 

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ گروپ میں میسج نہیں جارہے۔ اس کے علاوہ انفرادی طور پر بھی رابطہ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔

صارفین کی جانب سے واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

تاہم  تقریباً  آدھا گھنٹے سے زائدکی معطلی کے بعد  واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ وہ 100 فیصد بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہوگئیں۔

 واٹس ایپ صارفین نے سروس متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات سے بیان کیے اور ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی ایکس پر بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہےکہ واٹس ایپ بھی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح میٹا کی زیر ملکیت ہے۔واٹس ایپ کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں