مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، مزید 7 کشمیری نوجوان شہید

07:37 AM, 4 Aug, 2019

نیا دور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہے اور کشمیری نوجوان اس کا نشانہ بن رہے ہیں،  قابض فورسز نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان نے بھارتی فوج کی کارروائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کو کیرن کے علاقے میں شہید کیا گیا۔

دوسری جانب شوپیاں میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔ جنازہ میں کشمیریوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
مزیدخبریں