آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات

آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اور کور ہیڈکوارٹرز میں سینیئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔