اے آر وائی کی آن لائن قربانی سکینڈل بن گئی،صارفین خوار

02:30 PM, 4 Aug, 2020

نیا دور
اے آروائی گروپ نے آن لائن قربانی کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن قربانی کا گوشت صارفین تک بروقت نہیں پہنچ سکا اور بڑی تعداد میں صارفین خوار ہوگئے ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا پر انہوں نے اے آروائی پر خوب تنقید کی ہے اور کئی صارفین اپنے غم و غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے ہی انکی عید کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اب اے آروائی کی بد ترین سروس کی وجہ سے ہماری عید خراب ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں