لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگارہ کے علاقے میں زور دار دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

04:41 PM, 4 Aug, 2020

نیا دور
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگارہ کے علاقے میں زور دار دھماکے سے عمارتیں جھول گئیں اور کالے دھواں پھیل گیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں اور متعدد افراد سے خون بہہ رہا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بڑی تعداد میں شہری زخمی ہوئے ہیں اور غیرمعمولی نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بندرگاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی آواز شہر کے بڑے حصے میں سنائی دی اور بعض اضلاع میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگارہ میں کسی واقعے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

شہریوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ عمارتیں جھول رہی ہیں، زور دار دھماکے نے بیروت کو گھیر لیا اور آواز میلوں دور تک سنائی دی۔

میڈیا سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارتوں کی کھڑکیوں نقصان پہنچا ہے اور متعددعمارتیں سمیت دیگر اشیا بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں