'وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ استخارے اور زائچے کی بنیاد پر ہوا' پارلیمانی حلقوں میں بحث

01:32 PM, 4 Aug, 2021

نیا دور
پارلیمانی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ عبدالقیوم نیازی کیسے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی اس عہدے کے امیدواران میں ہی شامل نہیں تھے اور انہیں کسی رسمی انٹرویو میں بھی نہیں بلایا گیا تھا، کیونکہ بطور امیدوار سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان، خواجہ فاروق اور اظہر صادق کا انٹرویو ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی بطور وزیراعظم نامزدگی میں دعاوٴں کا اثر زیادہ ہوا، استخارہ اور زائچہ میں ضلع پونچھ کا نام آیا جس پر فیصلہ ہوا، وزیراعظم نے امیدواروں اور پارٹی سیاست کو دیکھتے ہوئے روحانی طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی پر انتہائی راز داری سے مشاورت ہوئی اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی حلقوں سے مشاورت کے بعد قرعہ ضلع پونچھ کے نام نکلا جس کے باعث ضلع پونچھ کی 7 نشستوں میں حلقہ ایل اے 18 پر اتفاق کیا گیا۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1422803306745847809

نومنتخب وزیراعظم قیوم نیازی سے وزیراعظم عمران خان کی عباس پور جلسہ سے پہلے جان پہچان نہیں تھی، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیوم نیازی کے نام پر بھی دوران جلسہ ہی تعجب کا اظہار کیا تھا۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1422880290310131713
مزیدخبریں