انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر پورا یقین ہے کہ وہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے اورانصاف لواحقین کو انصاف دلایا جائے گا ۔
https://twitter.com/PresRajapaksa/status/1467021344348979203
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کیلئے باعث شرم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعہ سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعہ سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں دریں اثنا پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ میں تقریباً صبح 11 بجے واقعہ پیش آیا، پولیس کو بیس منٹ بعد ہی اطلاع موصول ہوگئی تھی۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے علاقے وزیرآباد میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو کٹہرے میںلانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے پچاس مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں۔وزیراعظم نے ملوث افراد کو قانو ن کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’غیرملکیوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، ریاست اورپاکستانی شہری بہیمانہ واقعے کی مذمت کررہے ہیں کیونکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔