پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ حکام کوبھیج دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 118 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جو 12 گھنٹوں کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 13 مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا فارنزک آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق واقعے کا مرکزی ملزم فرحان ادریس گرفتار ہے جبکہ گرفتار ملزم جنید جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرنے والا طلحہ عرف باسط بھی گرفتار ہے جبکہ فیکٹری ورکرز کو اشتعال دلانے والا ملزم صبور بٹ بھی زیر حراست ہے۔