ایم پی ایز، ایم این ایز ساتھ چھوڑنے لگے تو حکومت کو شو آف ہینڈز یاد آگیا: مریم نواز

11:36 AM, 4 Feb, 2021

نیا دور
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سینیٹ الیکشن میں خود ووٹ توڑے بھی اور خریدے بھی، انہیں خود ووٹ توڑنے اور خریدنے کے وقت اوپن بیلٹ کیوں یاد نہیں آیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر انہیں شو آف ہینڈ یاد آ گیا ہے۔


 جب مریم نواز سے پوچھا گیا کہ استعفے پہلے ہوں گے یا پھر تحریک عدم اعتماد؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پی ڈی ایم فیصلے کرے گی۔
مزیدخبریں