تفصیل کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو اس کے سسرالیوں نے گھر بلا کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد انتہائی سفاکی سے قینچی کیساتھ اس کا عضو کاٹ دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے وقاص نامی ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ الزام غلط ہے۔ دولہے سے صلح کی مگر اس کے باوجود رنجش کی بنا پر جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریاض نامی شخص نے ملائیکہ بی بی سے پسند کی شادی کی۔ ملزم چچا سسر وقاص خان نے اسے صلح کے بہانے گھر بلایا اور وہاں اپنے بھائیوں کیساتھ مل کر بیدردی سے قینچی کیساتھ ریاض کا عضو کاٹ کر اسے نامرد بنا دیا۔
وکیل کا عدالت سے کہنا تھا کہ ملزمان انتہائی سفاک ہیں، ان کی وجہ سے دولہا تمام عمر کیلئے نامرد بن چکا ہے۔ ملزمان کا جرم انتہائی سنگین ہے لہذا ضمانت مسترد کی جائے۔