پولیس نے ڈاکٹر سید عالم محسود کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر پر ڈاکٹرسیدعالم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے ذرائع ڈاکٹر سید عالم کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا، پی ٹی ایم کے کارکنان نے گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کیلئے توہین آمیز تقاریر کی تھیں۔
پولیس کے مطابق سید عالم نے اپنی تقریر سے اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی جبکہ احتجاج کرنے والوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب پی ٹی ایم رہنما کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔