تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے 53 بنک اکاؤنٹس چھپائے۔
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے اور 53 پارٹی بینک اکاؤنٹس چھپائے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی کے 65 بینک اکاؤنٹس ہیں اور سال 2008/2009 اور 2012/13 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے ایک ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے۔
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے، تحریک انصاف نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔