سابق بھارتی کرکٹر جدیجہ کورونا کی وجہ سے چل بسے

12:54 PM, 4 Jan, 2022

نیا دور
بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ایک سابق کرکٹر کو کھو دیا۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر امباپرت سنگھ جی جدیجہ کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ان کی عمر 69 برس تھی۔

سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کے بارے میں افسوسناک خبر کی اطلاع دی اور کہا کہ ہر کوئی سابق کرکٹر امباپرتاپ سنگھ جی جدیجہ کے انتقال پر سوگ میں ہے۔ کووڈ-19 سے لڑتے ہوئے آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ آنجہانی جام نگر کے رہنے والے تھے۔

امباپرتاپ سنگھ جی جدیجہ میڈیم پیسر گیند باز اور دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ انہوں نے رانجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے آٹھ میچ کھیلے۔ جدیجہ گجرات پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی بھی تھے۔

جدیجہ نے آٹھ رانجی میچوں میں 11.11 کی اوسط سے 100 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی گیند بازی میں انہوں نے 17 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سوراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے آٹھ رنجی ٹرافی میچ کھیلے۔

کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کے سابق سکریٹری نرنجن شاہ نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ‘امبپرتاپ سنگھ جی ایک شاندار کھلاڑی تھے اور میری ان سے کرکٹ پر کئی بار اچھی بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز کی کورونا کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ اس میں راجستھان کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 36 سالہ لیگ سپنر وویک یادو بھی شامل تھے۔
مزیدخبریں