گوگل میپس کا بہترین فیچر 

یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی میسجنگ ایپس میں موجود لائیو لوکیشن ٹریکنگ جیسا ہی فیچر ہے مگر گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

10:59 AM, 4 Jan, 2024

نیا دور

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ایپلی کیشن گوگل میپس کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں اور اس میں ایک فیچر آپ کے تحفظ کے لیے بہت اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

گوگل میپس میں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ لائیو لوکیشن شیئر کرسکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے حوالے سے فکرمند مت ہوں۔

یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسی میسجنگ ایپس میں موجود لائیو لوکیشن ٹریکنگ جیسا ہی فیچر ہے مگر گوگل میپس میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

بس آپ کو اور آپ کے دوست یا رشتے دار کو ایک دوسرے کو لائیو لوکیشن ٹریکنگ کی اجازت دینا ہوتی ہے۔

لوکیشن ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ آپ ڈیوائس کے بیٹری لیول، چارجنگ پر لگے ہونے یا پہنچنے کے ممکنہ وقت جیسی تفصیلات بھی جان سکتے ہیں۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون میں گوگل میپس کو اوپن کریں اور پروفائل پکچر پر کلک کرکے وہاں لوکیشن شیئرنگ آپشن کا انتخاب کریں اور پھر شیئر لوکیشن بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد ایک نئی ونڈو اوپن ہوگی جہاں آپ ان افراد کا انتخاب کرسکیں گے جن سے لوکیشن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ اس لنک کو دیگر افراد سے شیئر بھی کر سکیں گے۔

ایک بار لوکیشن شیئر کرنے کے بعد رشتے داروں یا دوستوں کو لائیو اپ ڈیٹ ملے گی کہ آپ اس وقت کہاں موجود ہیں۔

لوکیشن شیئرنگ کے لیے مخصوص وقت جیسے ایک، 2 یا 24 گھنٹے کا تعین کرنا بھی ممکن ہے۔

اگر آپ لوکیشن ٹریکنگ روکنا چاہے تو شیئرنگ لنک آپشن میں جاکر سٹاپ بٹن پر کلک کر دیں۔

واٹس ایپ یا ٹیلی گرام کے برعکس گوگل میپس میں آپ کو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن دیگر ایپس میں سینڈ کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔

مزیدخبریں