الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان 1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں لیکن اس کے باجود 71 کروڑ 67 لاکھ روپے کا قرض بھی لے رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈھائی کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک، اسپیکر پرویز الٰہی نے 18 کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز 41 کروڑ 97 لاکھ سے زائد جائیداد کے مالک ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ کے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان ڈیڑھ کروڑ جبکہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن 47 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، امجد محمود چوہدری بھی ارب پتی رکن پنجاب اسمبلی ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 6 کروڑ روپے سے زائد ہے
ای سی پی کے مطابق تحریک انصاف کے اعجاز خان جازی 30 لاکھ اثاثوں کیساتھ غریب ترین رکن ہیں، چوہدری نثار نے حلف اٹھایا نہ ہی اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی۔