ہوٹل میں ملاقات: پیپلز پارٹی کے وزیر مخدوم شہباب الدین اور سنتھیا رچی میں باہمی قربت رہنے کا انکشاف؟

10:54 AM, 4 Jul, 2020

نیا دور
پاکستان میں کئی کردار پراسرار انداز میں قومی سیاسی منظر نامے پر ابھرتے ہیں اور پھر یکا یک چھا جاتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکی سنسنی خیزی میں کمی ضرور آئے تاہم انکا ذکر ضرور رہتا ہے۔ سنتھیا ڈی رچی بھی ان ہی میں سے ایک ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اپنے سنگین ترین الزامات کے باعث انہوں نے پاکستانی سیاست میں ایک بار بھونچال برپا کردیا تھا۔ یہ الزامات پیپلز پارٹی کی قیادت خاص کر ملک کے اہم ترین عہدوں پر تعینات رہنماؤں کے بارے میں تھے۔

جن میں کہا گیا تھا کہ اس وقت ملک کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے دست درازی کی جب کہ دو وفاقی وزرا مخدوم شہاب الدین اور رحمان ملک نے ان سے دس درازی اور انکا ریپ کیا۔

عوام اس بارے میں متجسس رہے کہ امریکی شہری سنتھیا ہیں کون اور ان کی جلوہ افروزی کا مقصد کیا ہے؟ اس حوالےسے سب سے زیادہ کام پاکستان کے سینئر صحافی اور جنگ جیو کے خصوصی نمائندہ اعزاز سید نے کیا ہے۔ اب بھی اپنے تازہ ترین کالم میں انہوں نے سنتھیا رچی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں۔

تاہم انہوں نے ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے درمیان ایک ہوٹل میں ملاقات کے بعد ان میں قربت پیدا ہوئی جو کہ آگے بڑھتی رہی۔

اعزاز لکھتے ہیں کہ اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں امریکی دوشیزہ کی ملاقات اس وقت کے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سے بھی ہوئی جو جلد ہی باہمی قربت میں بدل گئی۔ یوں اس کے پیپلز پارٹی حکومت کے اہم عہدیداروں کے ساتھ تعلقات کا آغاز ہوا اور وہ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی مختلف تقاریب میں ملی۔

تاہم انہون نے یہ بھی لکھا کہ  پھر مخدوم شہاب الدین سے سنتھیا رچی کے معاملات خراب ہوئے تو انہوں نے اسے دی گئی رہائش کی سہولت واپس لے لی۔

اس حوالے سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی کے وزیر سے پیشہ ورانہ حد سے زیادہ تعلقات تھے۔
مزیدخبریں