”ہماری حکومت آنے دو اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں “شہباز گل کی فہد حسین کو دھمکی

”ہماری حکومت آنے دو اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں “شہباز گل کی فہد حسین کو دھمکی
سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران سینئر صحافی فہد حسین کو سیدھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”ہماری حکومت آنے دو اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں “۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بشریٰ بی بی کے نام سے منسوب کی جانے والی مبینہ آڈیو ٹیپ پر پریس کانفرنس کی اور جواب دیتے ہوئے انتہائی غیر اخلاقی انداز اپنایا اور اس دوران انہوں نے موقع پر موجود ایک صحافی کو سنگین نتائج کی براہ راست دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سینئر صحافی فہد حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ ایک گیدڑ ہیں ، آپ نے آزاد صحافیوں کو بدنام کیا ہے ، ہماری حکومت آنے دو پتر اگر استری نہ پھیری تو پھر کہیں'۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ میری پارٹی کے پڑھے لکھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ امریکہ میں پروفیسر تھے آپ کیا باتیں کرتے ہیں، میں تحریک انصاف کی پڑھی لکھی قیادت اور لوگوں سے معذرت چاہتاہوں کہ جب آپ کو اعتراض ہوتاہے میری ایسی بات کرنے پر تو جیسا منہ ہے ویسی چپیڑ ماریں گے ۔“

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے لیڈروں کے فونز کا ڈیٹا سامنے لے آئے تو یہ پچھتائیں گے،ان کے فون پورنوگرافی سے بھرے پڑے ہیں ، آپ کا پٹہ کھل گیا ہے تو کم از کم اپنا منہ بندرکھیں، شہبازشریف کے موبائل کا ڈیٹا سامنے رکھ دیا تو پتہ نہیں کہاں سے دھواں نکلے گا۔

https://twitter.com/Razarumi/status/1543669905488224259