عمران آڈیو لیک | بشریٰ بی بی کے بھائی کرپشن کیس پی ٹی آئی کی امریکہ سے معافی | حمزہ کی خوشخبری۔

06:04 PM, 4 Jul, 2022

نیا دور

وزیراعظم پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کررہاہوتا ہے اس پر اعتبار نہ کرکہ اسکے فون ٹیپ کرنا بڑی غلط بات ہے۔ ہمیں اصولوں پر رہنا چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ مریم نواز کی کوئی ٹیپ نکل آئے تو وہ غلط ہے اور بشریٰ بی بی کی نکل آئے تو وہ ٹھیک ہے۔ ہمیں ان ہتھکنڈوں کی مذمت کرنی چاہیے، اعزازسید



 



یہ خان صاحب کا ایک سٹائل بھی ہے کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کر کچھ اور رہے ہوتے ہیں، ایک ہی وقت میں وہ امریکہ سے لڑبھی رہے ہوتے ہیں اور ہاتھ بھی ملارہے ہوتے ہیں۔ اور اسی طرح وہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو اپنے حواریوں کے ذریعے برا بہلا کہہ رہے ہوتے اور ساتھ ہی انکے نمائندے پنڈی میں جاکر منت سماجت بھی کررہے ہوتے ہیں، اعزاز سید



 



بشریٰ بی بی کو تحریک انصاف کی جانب سے گھریلو بیوی کے طور پر باربار ثابت کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ اگر وہ سیاسی رائے رکھتی، سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں اور سیاست میں اپنا حصہ بھی ڈالتی ہیں تو یہ کوئی بری بات یا جرم تو نہیں ہے جس کی اتنی زور سے تردید کی جائے، مزمل سہروردی



 



میں تو ایسا کوئی گھر نہیں جانتا جو 100 یونٹ بجلی استعمال کرتا ہو میرا خیال ہے کہ اگر آپ 30 دن ایک بتی اور ایک پنکھا یادو بتی دو پنکھیں چلائیں تو 100 یونٹ سے بات اوپر چلی جاتی ہے۔ اس میں جو اچھی بات ہے وہ یہ ہے کہ لوئر مڈل کلاس گھرانوں کو سولر سسٹم دینا ہے، مزمل سہروردی

مزیدخبریں