انجمن تاجران پاکستان کے جنرل سیکریٹری نعیم میر کرونا وبا سے ملکر ہی لڑا جا سکتا ہے۔ مالی طور پر کمزور ریاست ، تاجروں کی کفالت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔ آج مارکیٹں بند ہونگیں ، کیا کل ٹرانسپورٹ اور پھر سارا ملک بند کر دیا جائے گا؟ یہ تو کرونا سے شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ جہاں ایس و پیز پر عملدارامد نہیں ہورہا وہاں عملدرآمد کروانے کی منصوبہ بندی کرنا ہے
کرونا نے کتنی دیر رہنا ہے کچھ پتا نہیں۔ کرونا کی موجودگی میں زندگی کا پہیہ رواں رکھنے کی ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ عوام میں مسلسل آگاہی پھیلا کر کرونا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے تمام سیاسی قوتیں کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک صفحہ پر آجائیں۔کرونا پر حکومت قومی یکجہتی پیدا کرنے میں کیوں ناکام ہوئی ؟
نعیم میر کا کہنا تھا کہ کرونا پر قومی یکجہتی نہ ہونے سے عوام اپنی جانیں کھو رہے ہیں۔ کرونا سے زندگی بچانا بھی ہے اور کرونا میں زندگی گزارنا بھی ھے۔ حکومت تاجر تنظیموں کے ساتھ ملکر کرونا ایس و پیز پر عملدرآمد کی حکمت عملی وضع کرے۔