عمران خان اور اس کے ساتھیوں کیلئے روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے: سلیم صافی

01:01 PM, 4 Jun, 2022

نیا دور
سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کے لئے بھی اس وقت مصیبت بنے ہوئے ہیں۔ روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مٹن 2100 روپے کا ایک کلو ملتا ہے۔ اسی طرح وزیراعلی اور سیکرٹری اور وزیر ان کی خدمت میں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں اور ان کے لئےجلسوں کے اہتمام کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/CMMobeen/status/1532782670350061568?s=20&t=r76j8-DcFZia-LKXSrks1A

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی قریب کا وہ واحد سیاستدان ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خیبر پختونخوا میں پڑائو ڈال لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا تو خان عبدالغفار خان اور ان جیسے عظیم لوگوں کا صوبہ تھا جو خوشی سے جیلوں میں جاتے تھے۔
مزیدخبریں