اب چین نے ایک ایسا سپرے ایجاد کیا ہے جس کے استعمال سے کرونا وائرس کسی انسان کو متاثر نہیں کر سکے گا۔ یہ اینٹی وائرس سپرے شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینکل سینٹر میں تیار کیاگیا ہے۔
اس کو ناک میں سپرے کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ نظام تنفس کو کرونا وائرس کے حملے سے محفوظ بنا دیتا ہے ۔
چینی ماہرین طب کا خیال ہے کہ فوری طور پر یہ سپرے کرونا وائرس کے متاثرین کا علاج کرتے طبی عملے کی حفاظت کے لئے استعمال ہوسکتا ہے ۔ سپرے استعمال کے لئے دستیاب ہے تاہم یہ عام مارکیٹ میں فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ اب تک عالمی ادارہ صحت سمیت کوئی ملک بھی کرونا وائرس کی ویکسین یا پچاؤ کے لئے کوئی ویکسین نہیں بنا سکا تھا ۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دنیا میں اب تک تین ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔