ان کو علاج کی ضرورت ہے: عامر لیاقت نے لائیو شو میں خلیل الرحمان قمر کو نفسیاتی مریض قرار دے دیا

05:24 PM, 4 Mar, 2020

نیا دور
خلیل الرحمان قمر نے جب سے  ماری سرمد کو نازیبا کلمات کا نشانہ بنایا ہے ان پر تنقید کا سلسلہ نہیں تھم رہا۔

اب معروف اینکر  ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انہیں نفسیاتی قرار دیتے ہوئے انہیں علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز پر نشر ہونے والے لائیو شو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت نے خلیل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خلیل الرحمان کو قطعی طور پر لکھاری  نہیں مانتے۔ ان کے خیالات  انتہائی لغو اور بیہودہ ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر فرونیت پر مبنی طبیعت رکھتے ہیں اور  خود پسندی کا شکار ہیں۔ ڈاکڑ عامر لیاقت نے خلیل الرحمان قمر کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے انہیں علاج کرانے کا مشورہ دیا۔
مزیدخبریں