پی ڈی ایم آپ کو بتائے گی عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو جواب

11:58 AM, 4 Mar, 2021

نیا دور

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آپ کو بتائے گا عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے آپ اپنے ارکان، ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہم بتائیں گے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں ہوگا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور عثمان بزدار کو گھر بھیجیں گے بعد ازاں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائی جائیگی۔
مزیدخبریں