تعلیمی پالیسی تبدیل: پاسنگ مارکس اب 40 فیصد ہوں گے

12:23 PM, 4 Mar, 2021

نیا دور
تعلیمی اداروں کے لیے پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے جس کے تحت پاسنگ مارکس کی شرح 33٪ سے بڑھا کر 40٪ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی نظام تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی ہے۔ پاسنگ مارکس کی شرح 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق پاس ہونے کیلئے 75 فیصد حاضری بھی لازمی قراد دی گئی۔

علاوہ ازیں دو سے زیادہ مضامین میں فیل ہونے والا طالب علم فیصل تصور ہو گا۔نئی پالیسی کا اطلاق 2021 کے امتحانات میں ہو گا۔اس حوالے سے آج نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علموں کو اگلے گریڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم تیسری چوتھی جماعت کے طالب علم دو مضامین میں فیل ہوں گے تو انہیں فیل تصور کیا جائے گا
مزیدخبریں