پرویز الہی' نے وزارت اعلی' پنجاب پر نظریں جما لیں، اسٹیبلشمنٹ نے وزیر اعظم کو جھنڈی دکھا دی: پروگرام خبر سے آگے میں انکشافات

07:25 PM, 4 Mar, 2021

نیا دور
پروگرام خبر سے آگے میں سینیٹ الیکشن اوراس کے نتیجے میں بننے والی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کار اور صحافی نادیہ نقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے تحریک انصاف نے اپنے اراکین کے اغوا کا شور مچایا پھر انہی کو پارٹی نے نوٹس بھی دے دیا۔ پروگرام میں شریک تجزیہ کار مزمل سہروردی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے جو آج تقریر کی ہے یہ نہ تو کسی وزیر اعظم نے پہلی بار کی ہے اور نہ ہی وہ پہلی بار اداروں کی جانب سے دیوار سے لگائے جانے والے وزیر اعظم ہیں۔ ہر وزیر اعظم جب ایسی تقریر کرتا ہے تو اس کا مطلب کیا مطلب واضح ہے کہ عمران خان پھنس چکے ہیں اور انہوں نے یہ تقریر کرکے سیاسی غلطی کی ہے۔ جو گریٹر سکرپٹ ہے اس میں مائنس عمران کے بعد مسلم لیگ نواز 2023 کے الیکشن تک ایک کردار نبھانے اور کوآپریٹ کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ
چودھری پرویز الہی نے آواری کے خورشید محل ہال میں پی ٹی آئی کے تمام پنجاب ایم پی ایز کو دعوت پر بلایا ہے، میں نے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں لوگوں کے ووٹوں سے وزیر اعلی' بننا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جنرل باجوہ اور آئی ایس آئی چیف سے ملاقات کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر سے لگتا ہے کہ یہ ملاقات کچھ اچھی نہیں رہی۔ لگتا ہے کہ انہیں نیوٹریلیٹی کی پالیسی بتا دی گئی ہے۔
پروگرام کے میزبان رضا رومی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ گیم یہ ہوئی یے کہ نواز شریف کا نظریاتی بیانیہ اور زرداری کی عملیت پسندی پر مبنی نمبر گیم نے وہ کرشمہ کردیا ہے جس کا کہ سب کو عرصے سے انتظار تھا۔
پروگرام کے شریک میزبان مرتضی' سولنگی نے کہا کہ عمران سرکار اس وقت دوراہے پر آچکی ہے یہاں سے دو راستے جاتے ہیں ایک اصلاح کا ہے اور تباہی کا ہے اور وہ یہ کہ وہ سیاسی درجہ حرارت کم کریں اور وہ سب اصلاحات جس کا وہ رونا روتے رہے ہیں وہ نافذ کریں۔
مزیدخبریں