بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر انچیف راہول شیوشنکر اپنی ٹیم کی غلطی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ کلپ اتنا وائرل ہوا کہ چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
گزشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام کے دوران انڈین ٹیلی ویژن میزبان نے مہمانوں کے پینل میں شامل ایک پینلسٹ کا نام لیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تو مغرب کی پالیسیوں کا نشانہ بنانے والے متعدد ملکوں کا حوالہ دے کر ان پر جوابی تنقید بھی کی۔
راہول شیوشنکر نے غیرملکی مہمان کو ریلیکس رہنے کا مشورہ دیا اور بھارت میں بیٹھ کر لیکچر نہ دینے اور میدان جنگ میں فوج اتارنے کا طعنہ دینے سے بھی پیچھے نہ رہے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1499378638394998793?t=-FvMLyDe7Gg-WGuwlzgRAw&s=19
یوکرین اور روس کی جنگ کے معاملے پر گفتگو کے دوران راہول شیوشنکر نے یوکرینی اخبار کیئو پوسٹ سے وابستہ صحافی بوہدان ناہیل سے مخاطب ہو کر ساری تنقید کی لیکن ان کی ٹیم نے چونکہ یوکرینی صحافی کی جگہ دوسرے مہمان کا نام لکھا ہوا تھا اس لیے وہ اپنا سارا غصہ دوسرے مہمان پر اتارتے رہے۔
پروگرام میں شریک دوسرے مہمان اور ران پال انسٹیٹیوٹ فار پیس اینڈ پراسپیریٹی کے نمائندے ڈینیل مک ایڈمز نے خاصی دیر تک میزبان کی تنقید سنی لیکن معاملہ جب بہت زیادہ آگے بڑھا تو انہوں نے ایسا نہ کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔
انڈین ٹی وی میزبان راہول شیوشنکر کو مخاطب کرتے ہوئے ڈینیل مک ایڈیمز نے کہا کہ وہ خاموش ہیں اس کے باوجود میزبان ان پر مسلسل چلارہے ہیں، معاملہ کی نشاندہی کی متعدد کوششیں کرنے کے بعد بھی جب بھارتی ٹی وی میزبان جذباتی انداز چھوڑ کر خاموش نہ ہوئے تو غیرملکی مہمان نے بلند آواز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
https://twitter.com/beastoftraal/status/1499333017180901379?t=twgkwhOqlKhW93NxNc5-Pg&s=19
https://twitter.com/hoopoe_is_here/status/1499329444510859265?t=qporhN089jfXr_m7k0DN2A&s=19
https://twitter.com/bainjal/status/1499361932587171841?t=PgPzTrAYggEBdgErlZjhjw&s=19