پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران کیمرا ڈرون ٹکرا گیا، آصفہ بھٹو زخمی

01:16 PM, 4 Mar, 2022

نیا دور
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے جا ٹکرایا، جس کے بعد وہ زخمی ہو گئیں۔

آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرانے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئرمین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا۔ ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

ڈرون ٹکرانے کے بعد زیادہ زخمی ہونے کے باعث آصفہ بھٹو زرداری کو طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔ آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔ ایمبولینس والوں نے کہا سٹیچنگ ہوگی لیکن آصفہ نے کہا نہیں صرف پٹی کردیں۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے شروع ہو کر منزل کی طرف رواں دواں ہے اس وقت لانگ مارچ خانیوال میں موجود ہے۔ اس کی اگلی منزل ساہیوال ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جلسوں میں وزیراعظم عمران خان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ استعفی دیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں۔

 
مزیدخبریں