قندیل بلوچ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم عارف سعودی عرب سے گرفتار

11:22 AM, 4 May, 2019

نیا دور
ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قتل کیس کے ایک اور نامزد ملزم ، قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملتان پولیس کیے مطابق قندیل بلوچ کے بھائی اور قتل کیس کے ملزم عارف کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے کفیل کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس و تفتیشی اداروں کے مطابق مقتولہ کے بھائی عارف پر الزام ہے کہ قتل کے وقت وہ مرکزی ملزم وسیم سے فون پر رابطے میں تھا۔

قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کرنے والے تحقیقاتی اداروں کو اس بات کے ثبوت و شواہد وسیم کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سے ملے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے اپنی زیادہ تر متنازعہ ویڈیوز کے شہرت سمیٹنے والی قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں