بوئنگ 737 طوفان کے باعث دریا میں جا گرا، مسافر محفوظ رہے

03:45 PM, 4 May, 2019

نیا دور
فلویڈا: بوئنگ کمپنی کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ فلوریڈا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا اور سینٹ جونز دریا میں چلا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں ایک سو چھتیس افراد سوار تھے۔

فلوریڈا کے شہری حکام کے مطابق حادثے میں کسی مسافر کو گہری چوٹ یا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔ حادثے کے بعد تمام مسافروں کو جہاز میں سے نکال لیا گیا اور 21 مسافروں کو معمولی چوٹوں کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔


فلوریڈا کے ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ جہاز ایک فوجی اڈے پر لینڈ کر رہا تھا اور اس جہاز میں فوج سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔







مزیدخبریں