پشاور: بیوی کو منانے میں مدد نہ کرنے پر سالے کی گرل فرینڈ قتل کردی

09:56 AM, 4 May, 2020

نیا دور
پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے،  پشاور کی معروف  پارٹی ڈانسر صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی تھی  جس پر پولیس نے  لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تھی۔ تاہم اب اس کہانی میں عجیب و غریب موڑ سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مقتولہ صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا ، قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا۔ 

تاہم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد مزم فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسکے لئے چھاہے مارے جا رہے ہیں۔
مزیدخبریں