کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد 24 نیوز نے اپنا ہیڈآفس بند کر دیا

03:58 PM, 4 May, 2020

نیا دور
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں کاروبار بند ہو رہے ہیں وہیں میڈیا دفاتر بھی بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز چینل نے لاہور میں موجود اپنا ہیڈآفس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چینل انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ مزید ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد پیر 4 اپریل سے عارضی طور پر اپنا ہیڈ آفس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینل کے مالک محسن نقوی نے ٹوئٹ کی ہے کہ 90 فیصد عملہ گھروں سے کام کرے گا۔



انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہم اپنے فیلڈ سٹاف کے تحفظ کیلئے کم سے کم نقل و حرکت کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ہیڈ آفس سوموار سے بند رہے گا تاہم 10فیصد سٹاف ایک جگہ سے کام کرے گا جبکہ باقی 90 فیصد ملازمین گھروں سے آن لائن کام کریں گے تاکہ لوگ چینلز کی نشریات دیکھ سکیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بہت زیادہ کیس نکلنے پر ان پر دباؤ تھا کہ ادارہ بند کیا جائے، اسی لیے انہوں نے خود سے اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی نیوز نے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں اپنا بیورو آفس سیل کر دیا تھا۔
مزیدخبریں