کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف

01:37 PM, 4 Nov, 2019

نیا دور
رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ہرقسم کے خطرے کے خلاف ملک کے دفاع کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1191332153038004224?s=20

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی کاوشوں اور مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی و استحکام حاصل کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاک فوج، ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہےگی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کےچیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
مزیدخبریں