امریکی صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق اب تک ڈیموکریٹکس کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے اور 16 کے قریب ریاستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ لیکن ابھی تک کے نتائج کے مطابق جو بائڈن کو معمولی برتری حاصل ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم پورے ملک میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے حریف امیدوار جو بائیڈن پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آج رات بڑی جیت کا بیان دوں گا
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1323765884268224514
دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے بھی اہلیہ کے ہمراہ امریکی عوام سے خطاب کیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، یقین رکھیں ہم الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی ان سب کا شکر گزار ہوں۔