انتخابات چرانے کا الزام: ٹوئٹر نےڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ ہٹادیا

09:36 AM, 4 Nov, 2020

نیا دور
سوشل میڈیا معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  انتخابات چوری کیے جانے سے متعلق ٹوئٹ ٹوئٹر سے ہٹا دیا ہے۔  ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعض حصے گمراہ کن ہوسکتے ہیں۔



ٹوئٹر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب ٹوئٹ میں پولز کی اسپیلنگ بھی غلط لکھ گئے ہیں۔

امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اُنہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ایک بڑی جیت کے بعد آج رات کو بیان دوں گا، ووٹ پولنگ بند ہونے کےبعد کاسٹ نہیں ہو سکتے۔ تاہم کچھ دیر قبل ٹوئٹ ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ جیت کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں اور الیکشن نتائج کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی ابھی تک جاری ہے، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر اب تک سبقت حاصل ہے۔
مزیدخبریں