خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصیٰ، انشاء، اجواہ، اسمارہ اور عروہ ہیں۔ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی پیدائش گزشتہ سال فروری 2020ء میں ہوئی تھی۔
شاہد آفریدی نے خود ایک بیان کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ان کی صاحبزادیاں نہ تو سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور نہ ہی ان میں سے کسی کا اکائونٹ ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ شاہد خان آفریدی ان دنوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو دیکھنے ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں ان کی فیملی بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وہ ہر پاکستانی میچ میں اپنی بیٹیوں کیساتھ جاتے ہیں۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1455999162160459779?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455999162160459779%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F51055%2F
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی صاحبزادی انشاء آفریدی کے نام سے گردش کر رہے اکائونٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ اکاؤنٹ میری بیٹی کا نہیں ہے۔
اپنے پیغام میں لیجنڈ بلے باز نے لکھا کہ میں یہاں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ براہ مہربانی ایسے کسی بھی اکائونٹ یا خبر کو صارفین نظر انداز کر دیں کیونکہ میں واضح کر رہا ہوں کہ میری کسی بیٹی کا بھی سوشل میڈیا پر اکائونٹ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹیوں کے نام سے اس وقت سوشل میڈیا پر اکائونٹس چلائے جا رہے ہیں وہ تمام تر جعلی ہیں۔