گاڑی سے ٹکر لگنے پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر مقدمے کی درخواست

02:00 PM, 4 Nov, 2021

نیا دور
سابق چیف جسٹس کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر لگنے کے معاملے پر موٹر سائیکل سوار کے والد نے مقدمے کی درخواست دے دی۔

موٹرسائیکل سوار کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کروادی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کشمیر ہائی وے اسپورٹس کمپلیکس کےقریب میرا بیٹا موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی نے میرے بیٹے کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔

درخواست گزار نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کے گارڈ نے میرے بیٹے پر تشدد کیا، جبکہ سابق چیف جسٹس فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص کے والد نے کہا کہ حادثے میں میرے بیٹے کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس سے میرا بیٹا معذور ہوگیا، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
مزیدخبریں