کورونا سے بچاؤ کیلئے اب ویکسین نہیں لگے گی، دوائی تیار، 5 دن استعمال کرنا پڑے گی

02:30 PM, 4 Nov, 2021

نیا دور
امریکا کی میڈیسن کمپنی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایک ایسی لاجواب گولی تیار کر لی ہے جسے طبی ماہرین حیرت انگیز قرار دے رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ دوائی حقیقت میں کورونا کا بالکل درست علاج قرار دی جا سکتی ہے۔ یہ دوائی صرف 5 دن استعمال کرنا پڑے کرے گی۔ اس کے استعمال سے مریض کو شفا ملے گی اور اس کی زندگی بچائی جا سکے گی۔

مَیرک کمپنی نے اس دوائی کا نام مولنوپیراویر (Molnupiravir) رکھا ہے۔ طبی ماہرین اس کو اہم 'بریک تھرو‘ قرار دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/Merck/status/1456214990122274819?s=20

مَیرک نے امریکی ریگولیٹرز کو بھی اس دوائی کے استعمال کی اجازت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ اب تک کے ٹرائل ميں سامنے آنے والے نتائج کو ماہرین نے شاندار قرار دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوائی کی 2021ء کے اختتام تک 10 ملین خوراکیں تیار کی جا سکتی ہیں۔ کئی حکومتوں نے پہلے ہی ان گولیوں کی زیادہ تر مقدار خرید رکھی ہے۔

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے بچائو کے لئے یہ دوا استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اسے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو استعمال کروایا جائے گا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ مَیرک کی تیار کردہ یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دوا ہے۔ ابھی تک اس بیماری کے لیے ویکسین ہی دی جا رہی ہے۔ برطانیہ وہ پہلا ملک ہے، جہاں اس نئی دوائی کا باقاعدہ استعمال شروع کیا جائے گا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مَیرک برطانیہ کو ان گولیوں کی فراہمی کا سلسلہ کب شروع کرے گا۔
مزیدخبریں