امریکی اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ کے مطابق مداحوں نے بھرے گراؤنڈ میں ڈائلٹا لیوٹا سے اپنی ٹی شرٹ اتارنے کی فرمائش کی جس پر پہلے تو معروف اینکر ہنس پڑیں، تاہم بعد میں نامناسب فرمائش کرنے والوں کو انہوں نے کرارا جواب دیا۔
ڈائلٹا لیوٹا لندن کے ملٹی نیشنل سپورٹس چینل ’ڈی اے زیڈ این‘ اٹالیہ میں سپورٹس اینکر کی خدمات سر انجام دینے سمیت مقامی ایف ایم ریڈیو پر پروگرام کرتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب ڈائلٹا لیوٹا سے مداحوں نے کوئی فرمائش کی ہو، تاہم پہلی بار ان سے نامناسب فرمائش کی گئی۔
ڈائلٹا لیوٹا نے مداحوں کو ڈاؤن تھمب کا اشارہ کرتے ہوئے انہیں نامناسب خواہش کرنے پر خاموش رہنے اور دوبارہ ایسا مطالبہ نہ کرنے کا کہا۔
ڈائلٹا لیوٹا کی جانب سے مداحوں کو دیے گئے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کئی افراد نے ان کی بہادری کی تعریف کی۔